Advertisement

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے اختیارات کیوں محدود ہوئے؟ وجوہات سامنے آگئیں

پی سی بی

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے اختیارات کیوں محدود ہوئے؟ وجوہات سامنے آگئیں

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے اختیارات محدود  ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی حکومت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی سفارش پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے اختیارات محدود کیے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی پر چارج شیٹ عائد کردی۔

وزارت آئی پی سی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اپنا مینڈیٹ پورا کرنے اور بورڈ آف گورنرز لگانے میں ناکام رہی۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے مینجمنٹ کمیٹی کو تمام سپورٹ فراہم کی تاہم  پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات کرانے میں  بھی ناکام رہی اور الیکشن کےلیے روڈ میپ  بھی نہیں دے سکی۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے بار ہا یاد دہانیوں کے باوجود پروگریس رپورٹ نہیں دی۔ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی اور ممبران اپنی سی ویز اور شناختی کارڈز کی کاپیز بھی نہیں دےسکے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ کے فیصلے پر عمل نہیں کرسکی۔وزارت آئی پی سی نے بھارت میں جاری ورلڈ کپ کی وجہ سے مینجمنٹ کمیٹی کی 3 ماہ توسیع کی سفارش کی۔

وزارت آئی پی سی نے  کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران مینجمنٹ کمیٹی کی تحلیل سے کرکٹ ٹیم پر اثر پڑ سکتا ہے۔

بورڈ آف گورنرز کی تشکیل اور چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کرانا مینجمنٹ کمیٹی کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے مینجمنٹ کمیٹی کو بورڈ آف گورنرز کی جلدی تشکیل و چیئرمین کے الیکشن کرانے کی سفارش کی۔

وزارت آئی پی سی  نے اپنی رپورٹ میں سفارش پیش کی کہ  مینجمنٹ کمیٹی صرف روزمرہ کےامور نمٹائے، کوئی پالیسی فیصلے یا ہائی لیول کی تقرری نہ کرے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/11/747447/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/11/747447/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version