دو ورلڈکپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے خوش نصیب کھلاڑی

دو ورلڈکپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے خوش نصیب کھلاڑی
جہاں دنیائے کرکٹ کے کئی بڑے بڑے نامور کھلاڑی آئی سی سی میگاایونٹس میں فتح کا خواب لیے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے وہیں کچھ ایسے خوش نصیب کھلاڑی بھی ہیں جو متعدد بار فتح کا مزہ چکھ چکے ہیں۔
بدنصیب کھلاڑیوں میں سے زیادہ تر کا تعلق جنوبی افریقا جبکہ خوش نصیب کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے متعدد کھلاڑی شامل ہیں جن میں سے پانچ پر قدرت کچھ زیادہ ہی مہربان رہی ہے۔
گزشتہ روز آسٹریلوی ٹیم ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر چھٹی بار عالمی چیمپئن بنی۔
اس آسٹریلوی ٹیم میں سات ایسے کھلاڑی شامل تھے جو 2015 میں عالمی چیمپئن بننے والی آسٹریلوی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
ایک سے زائد ورلڈکپ جیتنے والے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی فہرست تو طویل ہے تاہم پانچ ایسے خوش نصیب کھلاڑی ہیں جو دو آئی سی ورلڈکپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ اس سے قبل 2015 میں آئی سی سی ورلڈکپ، 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور 2022 میں ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔
All-format superstars 🤩
The only five players to have won ICC @cricketworldcup, @T20WorldCup, and World Test Championship titles 🏆✨#WTC23 pic.twitter.com/baeTQNw4KJ
— ICC (@ICC) June 12, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/11/866077/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/11/866077/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News