یوگنڈا نے نئی تاریخ رقم کردی، زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر

یوگنڈا نے نئی تاریخ رقم کردی، زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر
افریقی ملک یوگنڈا نے پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرکے نئی تاریخ رقم کردی ۔
تفصیلات کے مطابق آج کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائرز میچ میں یوگنڈا نے روانڈا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
یوگنڈا نے اس سے قبل کینیا اور ٹیسٹ اسٹیٹس کی حامل ٹیم زمبابوے کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔
یوگنڈا پوائنٹس ٹیبل پر زمبابوے سے بہتر پوزیشن پر ہونے کے باعث پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا حصہ بن گیا ہے۔
Advertisement🚨 Uganda create history 🚨
They have qualified for the #T20WorldCup 2024 and will become only the fifth African nation to feature in the tournament 🔥
Details 👉 https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/11/886291/amp/ pic.twitter.com/yxMyyTMd4K
— ICC (@ICC) November 30, 2023
افریقی کوالیفائرز میں سے نمیبیا پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔
زمبابوے کا ابھی ایک میچ باقی ہے تاہم اب اس میں فتح بھی بے معنی ہوگی۔
خیال رہے کہ نمیبیا، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، کینیڈا، عمان اور نیپال کی ٹیمیں پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔
میگا ایونٹ آئندہ سال ویسٹ انڈیز اور امریکا کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

