Advertisement

بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو پہلی مرتبہ ہوم ٹیسٹ میں شکست دے دی

بنگلادیش

بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو پہلی مرتبہ ہوم ٹیسٹ میں شکست دے دی

بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو پہلی مرتبہ ہوم ٹیسٹ  میں شکست دے  کر تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق   سلہٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں   بنگلا دیش نے تیج الاسلام کی دس وکٹوں کی بدولت نیوزی لینڈ کو 150 رنز سے شکست دے دی۔

نجم الحسین شنتو نے بحیثیت کپتان اپنے پہلے ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلی فتح دلائی۔

 یہ  بنگلادیش کی نیوزی لینڈ کے خلاف 18 ٹیسٹ میچز میں دوسری فتح ہے۔ کیویز کے خلاف بنگلادیش نے پہلی فتح 2022 میں ماؤنٹ مونگانوئی میں حاصل کی تھی۔

اس فتح کے ساتھ ہی بنگال ٹائیگرز نے دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے اور عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 12  اہم پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔

بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 310 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے کین ولیمسن کی سنچری کی بدولت 317 رنز بناکر 7 رنز کی لیڈ حاصل کی۔

Advertisement

دوسری اننگز میں بنگلادیش نے 338 رنز بناکر نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں کیوی ٹیم 181 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بنگلادیش کے تیج الاسلام کو میچ میں دس وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب، محسن نقوی کا کرارا جواب
ابھیشیک شرما کا نیا ریکارڈ، صائم ایوب آل راؤنڈرز میں نمبر ون، نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری
اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کے لیے یوئیفا کا ہنگامی اجلاس اگلے ہفتے ہو گا
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
Next Article
Exit mobile version