بابر اعظم نے ون ڈے میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

بابر اعظم نے ون ڈے میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
پاکستان کے بلے باز بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے تمام فارمیٹس کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم نے ورلڈکپ کے دوران ان کی پہلی پوزیشن پر قبضہ کرنے والے بھارت کے شبمان گل سے پہلی پوزیشن واپس چھین لی۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1737405403393311006
بھارت کے شبمان گل، ویرات کوہلی اور روہت شرما بالترتیب دوسری سے چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کی پانچویں پوزیشن ہے۔
بولنگ کی فہرست میں ابتدائی تین پوزیشنز پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ اور بھارت کے محمد سراج بالترتیب پہلی سے تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا ایک درجہ ترقی سے چوتھی پوزیشن پر آگئےجبکہ بھارت کے جسپریت بمراہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News