Advertisement

عثمان خواجہ آئی سی سی کی پابندی کے باجود غزہ کی حمایت میں ڈٹ گئے

عثمان خواجہ

عثمان خواجہ آئی سی سی کی پابندی کے باجود غزہ کی حمایت میں ڈٹ گئے

پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ  آئی سی سی کی  جانب سے پابندکیے جانے کے باجود  غزہ کی حمایت   میں ڈٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں عثمان خواجہ بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا۔

اس سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران فلسطینیوں کی حمایت میں اپنے جوتے پر ’تمام زندگیاں برابر ہیں‘  اور ’آزادی ہر انسان کا حق ہے‘  کے نعرے درج کرنے پر  آئی سی سی نے انہیں دوبارہ ایسا نہ کرنے کے لیے متنبہ کیا تھا۔

وہ پرتھ میں آج پاکستان کے خلاف ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دوران وہی جوتے پہننے کا ارادہ رکھتے تھے۔

Advertisement

تاہم آئی سی سی کی پابندی کے باعث عثمان خواجہ نے آج پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بازو پر سیاہ پٹی پہن کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے عثمان خواجہ کو آئی سی سی قوانین سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی سی سی کے قوانین ذاتی پیغامات کے اظہار سے منع کرتے ہیں ہم توقع کرتے ہیں کہ کھلاڑی ان قوانین پر عمل کریں گے۔

جس کے جواب میں 37 سالہ عثمان خواجہ نے کہا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے حمایتی پیغام والے جوتے پہننے کی اجازت نہ دیے جانے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن وہ کوشش کرتے رہیں گے کہ انہیں اس اقدام کی اجازت مل جائے۔

عثمان خواجہ نے گزشتہ روز اپنے ویڈیو بیان میں  فلسطین کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی قیمت پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے  کہا کہ آئی سی سی قوانین کی عزت کرتا ہوں، ان کے فیصلے کا احترام کروں گا لیکن میں ان سے لڑوں گا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرواؤں گا۔

عثمان خواجہ کے ساتھی کھلاڑی اور سوشل میڈیا صارفین بھی ان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version