عثمان خواجہ اردو جانتے ہیں، ان سے محتاط رہیں گے، حسن علی

عثمان خواجہ اردو جانتے ہیں، ان سے محتاط رہیں گے، حسن علی
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عثمان خواجہ سے محتاط رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے دورے سے متعلق بات کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ عثمان خواجہ اردو جانتے ہیں، گراؤنڈ میں ان کے سامنےکوئی اسٹریٹجی ڈسکس نہیں کریں گے۔
حسن علی نے کہا کہ عثمان خواجہ کراچی ٹیسٹ میں ہماری آن فیلڈ پلاننگ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بتاتے رہے ہیں۔ آن فیلڈ پلاننگ خفیہ رکھنے کے لیے عثمان خواجہ سے دور رہ کر باتیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ٹیموں کے لیے دورہ آسٹریلیا ہمیشہ سے ٹف رہتا ہے۔ اضافی باؤنس کی وجہ سے جنوبی ایشیائی ٹیموں کو یہاں 20 وکٹیں حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حسن علی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے موجودہ اسکواڈ میں سب سے بہترین بولر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ہیں۔ وہ تینوں فارمیٹ کے خطرناک بولر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بھی نئی اور پرانی گیند کرنے کا فن جانتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کا کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ شیڈول ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہو گا۔
دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبر ن میں اور تیسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری 2024 سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

