ہرشا بھوگلے بھی پاکستانی فاسٹ بولنگ اٹیک دیکھ کر حیران

ہرشا بھوگلے بھی پاکستانی فاسٹ بولنگ اٹیک دیکھ کر حیران
معروف بھارتی کمنٹیٹر و صحافی ہرشا بھوگلے نے دورہ آسٹریلیا پر موجود پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولنگ اٹیک پر حیرانی کا اظہار کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر ) پر اپنی ایک پوسٹ میں ہرشا بھوگلے نے لکھا کہ ’طویل عرصے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بغیر تیز رفتار فاسٹ بولر کے ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے دیکھ رہا ہوں ‘۔
Long time since I saw Pakistan play test cricket without genuine pace.
— Harsha Bhogle (@bhogleharsha) December 14, 2023
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف سمیت دو ڈیبیوٹینٹ فاسٹ بولرز خرم شہزاد اور عامر جمال کو شامل کیا ہے۔
پاکستان ٹیم نے حیران کن طور پر تجربہ کار بولر حسن علی اور ڈومیسٹک میں وسیع تجربہ رکھنے والے میر حمزہ کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا ۔
خیال رہے کہ پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنالیے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 2 جبکہ خرم شہزاد، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

