باکسنگ ڈے ٹیسٹ: بارش سے متاثرہ پہلے روز 66 اوررز کا کھیل ممکن ہوسکا

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: بارش سے متاثرہ پہلے روز 66 اوررز کا کھیل ممکن ہوسکا
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز صرف 66 اوررز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق میلبرن میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
آسٹریلوی اوپنرز کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت میں 90 رنز بنائے گئے۔ ڈیوڈ وارنر 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
دوسری وکٹ 108 کے مجموعی اسکور پر گری جب عثمان خواجہ 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پہلے روز آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دو وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے تھے جب بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔
Rain forces early tea at the MCG ☔
Australia are 114-2 with the second wicket of the day taken by @RealHa55an 👏#AUSvPAK pic.twitter.com/gil6cnkgqi
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 26, 2023
بارش سے کھیل متاثر ہونے سے قبل مارنس لبوشین 14 اور اسٹیو اسمتھ 2 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔
بارش رکنے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو 154 کے مجموعی اسکور پر اسٹیو اسمتھ 26 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالیے ہیں ۔مارنس لبوشین 44 اور ٹریوس ہیڈ 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔
Australia finish Day 1️⃣ at 187-3 🏏
Aamir Jamal, Salman Ali Agha and Hasan Ali among the wickets ⚡#AUSvPAK https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/12/547483/amp/ pic.twitter.com/Pg6Bc34sC8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 26, 2023
پاکستان کی جانب سے حسن علی، آغا سلمان اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News