Advertisement

پرتھ ٹیسٹ: پچ کی پہلی جھلک نے پاکستانی شائقین کو تشویش میں مبتلا کردیا

پرتھ ٹیسٹ

پرتھ ٹیسٹ: پچ کی پہلی جھلک نے پاکستانی شائقین کو تشویش میں مبتلا کردیا

پرتھ ٹیسٹ کے لیے تیار کی جانے والی پچ کی پہلی جھلک نے پاکستانی مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں  کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پچ کی تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پچ پر گھاس موجود ہے جو بظاہر فاسٹ بولرز کے انتہائی سازگار  لیکن بلے بازوں کے لیے کوئی ڈراؤنا خواب لگ رہی ہے۔

مداحوں نے تصویر کے رپلائی میں کہا کہ ایسی پچ دیکھ کر دل دھک دھک کررہا ہے۔ ایک مداح نے لکھا کہ ’آسٹریلیا ، یہ کیسا مذاق ہے‘۔

اسی طرح دیگر مداح بھی مذاق مذاق میں اپنی تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

دوسری جانب  پچ کیوریٹر آئزک میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ ایشین ٹیموں کے لیے پرتھ کی پچ پر ہمیشہ سے باؤنس رہتا ہے، اس پچ میں بولرز اور بیٹرز دونوں  کے لیے بہت کچھ ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پچ کی تیاری کچھ مختلف انداز میں کی گئی ہے تاہم لمبے فارمیٹ  کے لیے یہ اچھی پچ ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کے نائب کپتان اسٹیو اسمتھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پچ میں باؤنس بھی ہوگا اور پیس بھی، پچ پر گھاس کی وجہ سے ابتداء میں سیم موومنٹ بھی ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے شروع ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version