عثمان خواجہ کا آئی سی سی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

عثمان خواجہ کا آئی سی سی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ
آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے دوران سیاہ پٹی باندھ کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر آسٹریلین اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ کو آئی سی سی قوائد کے تحت چارج کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ذاتی طور پر پیغام رسائی کے لیے پیشگی اجازت کے پابند ہیں تاہم عثمان خواجہ نے سیاہ پٹی باندھنے کے لیے کوئی پیشگی اجازت نہیں حاصل کی تھی جس پر انہیں چارج کیا گیا۔
آئی سی سی کی جانب سے اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ عثمان خواجہ کو اس کی کیا سزا دی گئی۔ ضابطہ اخلاق کی اس خلاف ورزی پر انہیں فی الحال صرف تنبیہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
عثمان خواجہ نے اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر میچ کھیلنا سیاسی پیغام نہیں بلکہ ’ذاتی سوگ‘ تھا اور وہ اس حوالے سے آئی سی سی کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔
🗣️ 'The armband charge makes no sense to me'
Usman Khawaja will challenge his ICC charge for wearing a black armband: https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/12/741363/amp/ pic.twitter.com/1hGMM2EU7N
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 22, 2023
اس سے قبل عثمان خواجہ نے پریکٹس سیشن کے دوران فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے کے لیے خصوصی جوتے پہن کر شرکت کی تھی جس پر ’آزادی انسانی حق ہے‘ اور ’تمام انسانی جانیں برابر ہیں‘ جیسے نعرے درج تھے۔
آئی سی سی کی جانب سے عثمان خواجہ کو میچ کےد وران وہ جوتے پہننے سے منع کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

