محمد حفیظ کے بیان پر آئس لینڈ کرکٹ کی تمسخرانہ تنقید

محمد حفیظ کے بیان پر آئس لینڈ کرکٹ کی تمسخرانہ تنقید
آئس لینڈ کرکٹ بورڈ آئی سی سی کا مستقبل یا ایسوسی ایٹ ممبر تو نہیں تاہم دیگر ٹیموں پر مزاحیہ اور تمسخرانہ تنقید سے خبروں میں رہتا ہے۔
آئس لینڈ کرکٹ کی جانب سے پاکستان سمیت کئی ممالک کی ٹیموں کی کارکرگی پر تنقیدی یا مزاحیہ بیانات جاری ہوتے رہتے ہیں۔
آئس لینڈ کرکٹ نے حالیہ دورہ آسٹریلیا پر موجود پاکستان ٹیم کے کوچ و ڈائریکٹر محمد حفیظ کے بیان پر تمسخرانہ تنقید کی ہے۔
آئس لینڈ کرکٹ نے ایکس(سابقہ) ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’ یہ حیرت انگیز ہے،زیادہ باصلاحیت اور بہتر ٹیم آسٹریلیا میں لگاتار 16 میچز کیسے ہار سکتی ہے؟ یقیناً خوش قسمت آسٹریلیا یہ خوش قسمتی جلد ہی ختم کردے گا‘۔
AdvertisementIt's amazing. How can the more talented and superior team have lost 16 matches in a row in Australia? Surely those lucky Aussies will stop being lucky soon. https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/12/777074/amp/
— Iceland Cricket (@icelandcricket) December 29, 2023
یاد رہے کہ محمد حفیظ نے میلبرن ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو آسٹریلوی ٹیم کی کارکردگی سے بہتر قرار دیتے ہوئے شکست کی ذمہ داری ایکسٹراز اور امپائرنگ پر ڈالی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News