ندا ڈار سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والی پاکستانی کھلاڑی بن گئیں

ندا ڈار سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والی پاکستانی کھلاڑی بن گئیں
قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والی پاکستانی کھلاڑی بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ ندا ڈار کے کیریئر کا 141 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا۔
اس طرح وہ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والی کھلاڑی بن گئیں۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ بسمہ معروف کے پاس تھا جو 140ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکی ہیں۔
واضح رہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 6 رنز سے شکست ہوئی تاہم پاکستان ٹیم نے 1-2 سے سیریز اپنے نام کرلی۔
اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان ویمنز ٹیم نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دینے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

