آسٹریلوی وزیر اعظم کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو دعوت

آسٹریلوی وزیر اعظم کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو دعوت
آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البنیز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو دعوت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم نے کینبرا میں قومی اسکواڈ کو خصوصی طورپر مدعو کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا پہنچ چکی ہے۔ قومی اسکواڈ 5 دسمبر کو پرائم منسٹر ہاؤس جائے گا ۔
پاکستان ٹیم کا کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ شیڈول ہے۔
پاکستان ٹیم نے 6 دسمبر سے پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ کھیلنا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کو بھی مدعو کیا ہوا ہے۔
ذکاء اشرف باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھنے میلبرن جائیں گے ۔وہ آسٹریلوی کرکٹ حکام سے مختلف امور پر بات کریں گے ۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہو گا۔
دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبر ن میں اور تیسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری 2024 سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News