آئی سی سی نے عثمان خواجہ کو مزید پابند کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کو فلسطین کی حمایت میں بیٹ پر تحریر اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کا نشان استعمال کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی متعدد پابندیوں کے بعد عثمان خواجہ دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران اپنے بلے پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے آرٹیکل ون کا حوالہ اور جوتے پر سیاہ فاختہ کی علامت کے ساتھ میدان میں نظر آئے۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان خواجہ نے بلے پر تحریر اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کا نشان استعمال کرنے کے سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
تاہم آئی سی سی نے عثمان خواجہ کو بلے پر تحریر اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کا نشان استعمال کرنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کر دیا۔
اس سے قبل عثمان خواجہ نے پریکٹس سیشن کے دوران جو جوتے پہنے تھے ان پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف نعرے درج تھے تاہم میچ میں عثمان خواجہ کو جوتے پہننے سے روک دیا گیا تھا۔
بعد ازاں عثمان خواجہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف میدان میں بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر میچ کھیلا تھا جس پر آئی سی سی کے کلوتھنگ اینڈ ایکیوپمنٹ کے قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں انہیں چارج کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

