سڈنی ٹیسٹ: بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، سیریز میں وائٹ واش

سڈنی ٹیسٹ: بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، سیریز میں وائٹ واش
سڈنی ٹیسٹ میں بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکامہ ہوگئی، آسٹریلیا نے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی میں کھیلے گئے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 68 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا تو کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکا اور 115 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔
صائم ایوب 33، محمد رضوان 28، بابر اعظم 23 اور عامر جمال 18 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دیگر کوئی بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 4، نیتھن لیون نے 3 جبکہ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا جو اس نے باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر 26ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
Australia win the third Test by eight wickets.#AUSvPAK pic.twitter.com/Bwr4c9ohfo
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 6, 2024
مارنس لبوشین 62 رنز بنالر ناقابل شکست رہے اور اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ڈیوڈ وارنے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خواجہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں ساجد خان نے حاصل کیں۔
اس سے قبل عامر جمال نے تباہ کن بولنگ کرکے پاکستان کو پہلی اننگز میں برتری دلوائی تھی۔
آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 299 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ مارنس لبوشین 60، مچل مارش 54، عثمان خواجہ 47، ایلکس کیری اور اسٹیو اسمتھ 38، 38 جبکہ ڈیوڈ وارنر 34 رنز بناکر نمایاں رہےتھے۔
پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے اپنے کیریئر کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں دوسری مرتبہ 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ آغا سلمان نے 2 جبکہ میرحمزہ اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
پاکستان کو پہلی اننگز میں آسٹریلیا پر 14 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد رضوان(88)، عامر جمال(82) اور سلمان علی آغا (53) کی نصف سنچریز کی بدولت 313 رنز بنائے تھے۔
کپتان شان مسعود35 ، بابر اعظم 26 اور ساجد خان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے 5، مچل اسٹارک نے2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ، نیتھن لیون اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News