Advertisement

ابرار احمد اور کامران غلام پہلے ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز

ابرار احمد

ابرار احمد اور کامران غلام پہلے ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز

قومی ٹیم کے اسپنر ابرار احمد اور ٹاپ آرڈر بیٹر کامران غلام کو بنگلادیش  کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسپنر ابرار احمد اور ٹاپ آرڈر بیٹر کامران غلام بنگلادیش اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کی نمائندگی کریں گے ۔

سلیکٹرز  کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں  اوور کاسٹ کنڈیشنز پیس اٹیک کے لیے موزوں ہوں گی اس لیے ابرار احمد کو  شامل نہیں کیا گیا۔

ابرار احمد کو بینچ پر بٹھانے کے بجائے پاکستان شاہینز اسکواڈ میں شامل کیا ہے تا کہ وہ 30 اگست کو شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل کچھ میچ پریکٹس حاصل کرسکیں۔

اسی طرح ٹاپ آرڈر بیٹر کامران غلام دوسرے کھلاڑی ہیں جنہیں پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے ریلیز کیا گیا ہے اور انہیں دوسرے چار روزہ میچ کیلئے پاکستان شاہینز کی ٹیم میں برقرار رکھتے ہوئے سعود شکیل کی جگہ کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

Advertisement

اس کا مطلب ہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم 15 کھلاڑیوں تک محدود ہوگئی ہے لیکن دوسرے چار روزہ میچ کے اختتام کے بعد ابرار احمد اور کامران  غلام کراچی ٹیسٹ سے قبل دوبارہ ٹیم میں شامل ہاجائیں گے۔

پاکستان شاہینز ٹیم کا حصہ رہنے والے میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، صائم ایوب، سرفراز احمد اور سعود شکیل اب ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ محمد رمیز جونیئر دوسرے چار  روزہ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ان آٹھ کھلاڑیوں کی جگہ پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں ابرار احمد، علی زریاب آصف، اویس انور، امام الحق، نیاز خان، قاسم اکرم، روحیل نذیر اور شیرون سراج کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے درمیان دوسرا 4 روزہ میچ   منگل 20 اگست سے اسلام آباد کلب میں شروع ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version