Advertisement

ساموآ کے بلے باز نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

ٹی ٹوئنٹی

ساموآ کے بلے باز نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

جزیرے پر مشتمل چھوٹے سے ملک ساموآ کے بلےباز نے ٹی ٹوئنٹی  کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ساموآ کرکٹ ٹیم کے بیٹر ڈیریوس ویسر نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر اے میچ میں تاریخ رقم کردی۔

ڈیریوس ویسر نے منگل کے روز وانوٹا کے خلاف میچ کے دوران ایک اوور میں سب سے زیادہ 39 رنز بناکر نیا ریکارڈ بناڈالا۔

انہوں نے نالن نپیکو کی گیند پر 6 چھکے لگائے جبکہ اس اوور میں 3 نو بالز بھی شامل تھیں، جس کے باعث ایک اوور میں 39 رنز بنے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی ایڈیشن میں یورواج سنگھ نے انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ کو 6 گیندوں پر 6 چھکے لگاکر ایک اوور میں 36 رنز کا ریکارڈ بنایا تھا۔

Advertisement

ساموآ کے بیٹر نے مینز ٹی20 ورلڈکپ مقابلوں میں نہ صرف نیا ریکارڈ قائم کیا بلکہ اپنی پہلی انٹرنیشنل سنچری بھی اسکور کی۔انہوں نے 62 گیندوں پر 132 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کو دوسری فتح سے ہمکنار کروایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version