Advertisement

آئی سی سی وفد کا کراچی اور پنڈی اسٹیڈیم کے بعد قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

آئی سی سی

آئی سی سی وفد کا کراچی اور پنڈی اسٹیڈیم کے بعد قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

آئی سی سی وفد  نے کراچی اور پنڈی اسٹیڈیم کے بعد آج قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی وفد نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا اور  اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا۔

پی سی بی حکام نے آئی سی سی کے وفد کو اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام  اور سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ آئی سی سی وفد کو ٹریننگ وینیوز کا  بھی دورہ کروایا گیا۔

آئی سی سی وفد نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل مینجمنٹ سے بھی ملاقات کی تھی۔

آئی سی سی  وفد کے سیف سٹی اتھارٹی کا وزٹ کرنے کا امکان ہے۔

Advertisement

آئی سی سی وفد میں جنرل مینجر کرکٹ وسیم خان، سینئر مینجر ایونٹس سارہ ایڈگر، ایونٹ مینجر و چیمپئنز ٹرافی ایونٹ لیڈ عون زیدی، سیکیورٹی مینجر ڈیوڈ مسکر اور براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج  شامل ہیں۔

اسلام آباد میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وفد کے درمیان ملاقات بھی ہوئی تھی۔

ملاقات میں وفد نے کراچی،اور پنڈی اسٹیڈیم میں کیے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

آئی سی سی وفد لاہور میں تمام جائزہ لینے کے بعد دبئی روانہ ہو جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version