Advertisement

دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی بیٹرز پھر ناکام، بنگلادیش کو جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف

پنڈی ٹیسٹ

دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی بیٹرز پھر ناکام، بنگلادیش کو جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف

دوسرے  ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹرز بڑا مجموعہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سلمان علی آغا 47 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

محمد رضوان 43، کپتان شان مسعود 28 اور صائم ایوب 20 رنز بناسکے۔

بابر اعظم 11، میر حمزہ 4، عبداللہ شفیق 3، سعود شکیل اور ابرار احمد 2،2 جبکہ خرم شہزاد اور محمد علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 5، ناہید رانا نے 4 اور تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

اس سے قبل بنگلادیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 262 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔ لٹن داس نے 138 اور مہدی حسن میراز نے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھیں۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 جبکہ میر حمزہ اور سلمان علی آغا  نے 2،2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی تو پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 274 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

صائم ایوب 58، کپتان شان مسعود 57 اور سلمان علی آغا 54 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز  نے 5، تسکین احمد نے 3 جبکہ ناہید رانا اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے احتجاج اور یو اے ای سے میچ پر بھارتی میڈیا آئی سی سی پر برس پڑا
آئی سی سی کا دہرا معیار ، 2008 میں بھارتی ٹیم کے احتجاج پر امپائراسٹیوبکنر کوہٹادیا گیا تھا
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
مصافحے کے بعد نیا انکار؛ سوریا کمار کا ایشیاکپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار
ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، میچ ہارنے پر راشد خان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی
پاکستان اور یو اے ای کا میچ آج شیڈول کے مطابق کھیلے جانے کا امکان، تیاریاں مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version