Advertisement

ہیڈ کوچ ٹیم سلیکشن سے مطمئن، بڑی تبدیلیوں کا بھی اشارہ

ہیڈ کوچ

ہیڈ کوچ ٹیم سلیکشن سے مطمئن، بڑی تبدیلیوں کا بھی اشارہ

قومی  کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ  کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایک بری سیریز کسی کھلاڑی کی صلاحیت کا تعین نہیں کرتی۔

چیمپئنز کپ میں کمنٹری کے دوران جیسن گلیسپی نے کہا کہ اسکواڈ میں تبدیلیوں کا اشارہ  دیتے ہوئے کہا کہ  اگر کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نکھار نہیں آیا تو اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پلیئرز کا مورال بلند رکھنے کیلئے ان کو یہ باور کروانا ضروری ہے کہ ہمیں ان پر بھروسہ ہے، یہ سب اچھے کھلاڑی ہیں، کوئی راتوں رات اپنی صلاحیت نہیں کھو دیتا، ایک یا دو خراب سیریز ان کو برا پلیئر نہیں بناسکتی۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ جلد بازی میں کسی کرکٹر کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔

جیسن گلیسپی نے مزید کہا کہ انہوں نے پلیئر ورک لوڈ مینجمنٹ  کے حوالے سے وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن  سے بات چیت کی ہے، جس کا مقصد ملٹی فارمیٹ کھیلنے والے کرکٹرز کو آرام دینا ہے۔

Advertisement

سابق کپتان سرفراز احمد کی جگہ کسی نوجوان کو موقع دینے سے متعلق سوال پر جیسن گلیسپی نے کہا کہ ان جیسے عمر رسیدہ تجربہ کار کھلاڑیوں کو تبدیل کرنے کے لیے باصلاحیت نوجوان درکار ہیں۔

کامران غلام سے متعلق ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ انہیں شاہینز کے ساتھ بھی دیکھا تھا، وہ اچھا پلیئر ہے، اس کی فارم اور پرفارمنس سے واقف ہوں، وہ ہماری پلاننگ میں شامل ہےتاہم اسے بتایا گیا ہے کہ اس وقت موجودہ پلیئرز کو اعتماد دیا گیا ہے، پلیئرز کو اعتماد دیتے ہیں تو ہی ان سے بہتر نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور ٹیسٹ دوسرا دن، جنوبی افریقا کے پہلی اننگ میں 6 وکٹوں پر 216 رنز
سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برمنگھم میں انتقال کر گئے
لاہور ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version