Advertisement

کوچز پر الزام لگانا اور گروپنگ کی بات فضول ہے، شاداب خان

شاداب خان

کوچز پر الزام لگانا اور گروپنگ کی بات فضول ہے، شاداب خان

ٹیسٹ کرکٹر شاداب خان کا کہنا ہے کہ کوچز پر الزام لگانا یا گروپنگ کی بات فضول ہے۔

تفصیلات کے مطابق   کرکٹر شاداب خان  نے راولپنڈی ون فائیو خدمت مرکز لیاقت باغ کا دورہ کیا اور  شہریوں کو خدمت مرکز میں پہنچائی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انچارج خدمت مرکز نے شاداب خان کو خدمت مرکز میں فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔

پولیس اہلکاروں نے کرکٹر شاداب خان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

اس موقع پر میڈی سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ   بیرون ممالک کی طرز پر اس خدمت مرکز میں بھی بہترین سہولیات دی جارہی ہیں۔ایک ہی چھت کے نیچے لائسنس کی فراہمی، ملازمین کا اندارج اور دیگر انفارمیشن کی فراہمی بہترین اقدام ہے۔

Advertisement

شاداب خان نے کہا کہ پولیس کے بارے میں عوام کا  اچھا امیج بنانے میں ابھی مزید وقت لگے گا۔ بطور انسان ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔

پاکستان کی بنگلادیش سے حالیہ تاریخی شکست سے متعلق شاداب خان نے کہا کہ کرکٹ میں جب آپ ہارنا شروع کرتے ہیں تو کبھی کبھار جیتنا بھول جاتے ہیں۔ایک میچ جیت گئے تو پھر جیت کا ذائقہ آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں گراس روٹ لیول پر چیزیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ میری رائے میں کلب کرکٹ ختم ہو رہی  ہے، اسے بہتر کرنا  ہوگا کیونکہ  بچہ جب کلب سے ہی کرکٹ شروع کرتا ہے ، اس کی  جڑیں اچھی ہونی چاہئیں۔

شاداب خان نے مزید کہا کہ کوچز پر الزام لگانا یا گروپنگ کی باتیں  کرنا فضول باتیں  ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version