Advertisement

ٹاپ ٹیسٹ ٹیم بننے کیلئے ہر کنڈیشن میں کارکردگی دکھانا ہوگی، شان مسعود

شان مسعود

ٹاپ ٹیسٹ ٹیم بننے کیلئے ہر کنڈیشن میں کارکردگی دکھانا ہوگی، شان مسعود

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ٹاپ ٹیسٹ ٹیم بننے کے لیے ہر کنڈیشن میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔

انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود  کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اس جیت کا کریڈٹ پورے پاکستان کو جاتا ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ اس طرح کی وکٹ ہر بار نہیں بن سکتی، ہمیں ہر طرح کی وکٹ پر اچھی کارکردگی کھانے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ ٹاپ ٹیسٹ ٹیم بننے کے لیے ہر کنڈیشن میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ انفرادی گیم نہیں ہے، یہ ٹیم گیم ہے، ٹیم کی ضرورت کے  مطابق حکمت عملی تیار کرتے ہیں۔ پہلا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد ہم اکھٹے بیٹھے، ہم نے سوچا کہ ہم کس طرح 20 وکٹیں حاصل کر سکتے ہیں۔ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک کے بہترین پرفارمرز کو منتخب کیا۔

قومی کپتان کا کہنا  تھا کہ میں نے 6 ٹیسٹ میچ ہارنے کا کوئی دباؤ نہیں لیا۔سب سے بڑا دکھ تھا کہ ہم مجموعی طور پر ہارے۔ اللہ کا شکر ہے اب چیزیں بہتر ہورہی ہیں۔

Advertisement

شان مسعود نے کہا کہ  ٹیم نے، سلیکٹرز نے بہت سپورٹ کیا۔ مقصد یہ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ترقی کرے اور بہتری آئے۔ جدھر کھیلیں گے اس صورتحال کے مطابق ایڈجسٹ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  مجھے اطمینان ہے کہ ہم ٹاس ہار کر بھی میچ جیت گئے۔ہم نے خود بھی ایسی صورتحال میں بہت کم بیٹنگ کی ہے۔ یہاں اچھی بیٹنگ کرنا ہمارے لیے بھی اتنا ہی بڑا چیلنج تھا جتنا انگلینڈ کے لیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ 2025: گوگل نے ڈوڈل بدل ڈالا
ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ماتم شروع ہو گیا
شاہد آفریدی کا مودی کو کرارا جواب؛ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی طیاروں کی تباہی یاد دلادی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version