Advertisement

پاکستان ویمنز کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

ویمنز کرکٹرز

پاکستان ویمنز کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

پاکستان ویمنز کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 2024-25 کے بین الاقوامی سیزن کے لیے 16  خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

کپتان فاطمہ ثناء اور وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی کو اے کیٹگری میں ترقی دی گئی ہے جبکہ بائیں ہاتھ کی اسپنر سعدیہ اقبال  حالیہ عمدہ کارکردگی کی بناء پر بی  کیٹگری میں آگئی ہیں۔

تسمیہ رباب  نے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کیا ہے۔

جو کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں  ہیں وہ بھی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گی۔

Advertisement

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ  ہماری مستقبل کی حکمت عملی کی عکاسی کرتے ہیں، ہم نئے آئی سی سی ویمنز فیوچر ٹورز پروگرام کی تیاری کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی خواتین کرکٹرز کو وسائل، مواقع اور  بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کھلاڑیوں کی فہرست:

کیٹگری  اے: فاطمہ ثناء، منیبہ علی ،سدرہ امین

کیٹگری بی:  ناشرہ سندھو، سعدیہ اقبال

کیٹگری سی: ڈیانا بیگ، عمیمہ سہیل

Advertisement

کیٹگری ڈی: غلام فاطمہ، گل فیروزہ، نجیہہ  علوی، رامین شمیم، صدف شمس، سیدہ عروب، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن ،ام ہانی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، نیا ون ڈے کپتان کون؟
ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، عمان اور یوے ای کی طویل عرصے بعد واپسی
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version