Advertisement

پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میں 99 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جس میں پاکستان نے 2-1 سے سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

پاکستان کی اننگز

تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کامران غلام 103 اور عبداللہ شفیق 50 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ کپتان محمد رضوان 37، صائم ایوب 31، سلمان آغا 30 اور عرفان خان نیازی 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

طیب طاہر 29 اور عامر جمال 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور رچرڈ نگاراو نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فراز اکرم  اور بلیسنگ مزارابانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

زمبابوے کی اننگز

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 41 ویں اوورز میں 204 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کریگ ایروین 51 اور برین بیننٹ 37 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ تاڈیواناشے اور سین ولیمز نے 24 ، 24 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور ابرار احمد نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف اور عامر جمال نے بھی 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل اکرام اور کامران غلام کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

واضح رہےکہ پہلا میچ زمبابوے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جیتا تھا جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو باآسانی شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version