Advertisement

چیمپئنز ٹرافی ایونٹ پاکستان کی عزت ہے، کوئی حرف نہیں آنے دیں گے، محسن نقوی

چیمپئنز ٹرافی ایونٹ پاکستان کی عزت ہے، کوئی حرف نہیں آنے دیں گے، محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ  چیمپئنز ٹرافی ایونٹ پاکستان کی عزت ہے اس پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا 76 واں اجلاس ہوا جس میں    بورڈ کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

اجلاس میں گورننگ بورڈ کے اراکین،چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد،چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ ،پی ایس ایل کے ہیڈ سلمان نصیر اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پر اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

گورننگ بورڈ کو قذافی اسٹیڈیم ،نیشنل اسٹیڈیم اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر ہونے والی پیش رفت کے بارے  میں بھی بریفنگ دی گئی۔

Advertisement

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گورننگ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اعتماد میں لیا۔ گورننگ بورڈ کے اراکین نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چیئرمن پی سی بی کے اصولی موقف کو سراہا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ  پہلے دن سے ہی پاکستان اور کرکٹ کی جیت کی بات کر رہا ہوں۔ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہر طرح کی تیاریاں مکمل ہیں۔ پاکستان کے اصولی موقف کو ہر کسی نے سراہا ہے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ  چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے، اس پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔ تمام ٹیموں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے  خوش آمدید کہیں گے۔  پاکستانی تمام ٹیموں کو اپنے گراؤنڈز پر کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ میں  سیاست کے خلاف ہوں،یہ کھیل ہے جس سے کروڑوں شائقین محبت کرتے ہیں،کھیل کو کھیل رہنا چاہیے۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ پوری ٹیم دن رات اسٹیڈیمز کی تعمیر نو پر محنت سے کام کر رہی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل اسٹیڈیمز کی تعمیر نو کا کام مکمل ہو جائے گا۔

گورننگ بورڈ نے اسٹیڈیمز کی تعمیر نو کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version