Advertisement

پی ایس ایل 2025 کی ڈرافٹنگ کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

پی ایس ایل 2025 کی ڈرافٹنگ کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ 11 جنوری کو ہوگی۔

پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ڈرافٹ کے پرومو میں پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ 11.1 لکھا ہوا ہے۔ یعنی پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ 11 جنوری 2025 کو ہوگا۔

پی ایس ایل کا رواں ایڈیشن فروری-مارچ  میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے باعث اپریل کے اوائل اور مئی کے وسط کے درمیان چار ہفتوں کے دورانیے میں ہوگا۔

پی سی بی نے اب آئی پی ایل کے ساتھ تاریخوں کے تصادم کو خاطر میں نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل کو آئی پی ایل کی سلاٹ میں منتقل کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ اس دوران کوئی بھی بین الاقوامی فکسچر نہ ہونے کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑی پورے سیزن کے لیے باآسانی دستیاب ہوں گے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے پی ایس ایل کی میٹنگ دوبارہ ہوگی جبکہ رواں ہفتے ہی ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع ہوجائے گا۔

اگرچہ کھلاڑیوں کی دستیابی کے بارے میں مزید تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن امکان ہے کہ ڈرافٹ میں ان کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا جو آئی پی ایل کی نیلامی میں فروخت نہیں ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ رواں برس آئی پی ایل میں ڈیوڈ وارنر، کین ولیمسن، عقیل حسین، جونی بیئراسٹو، عادل رشید اور کیشو مہاراج جیسے بڑے نامور کھلاڑی کسی بھی فرنچائز کا حصہ بننے میں ناکام رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version