شاہین آفریدی اور حارث رئوف نے وکٹیں لینے کے عالمی اور قومی ریکارڈ بنا دیے

شاہین آفریدی اور حارث رئوف نے وکٹیں لینے کے عالمی اور قومی ریکارڈ بنا دیے
قومی کرکٹرز شاہین آفریدی اور حارث رئوف نے پی ایس ایل کے 19 ویں میچ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وکٹیں لینے کے عالمی اور قومی ریکارڈ بنا دیے، شاہین آفریدی اور حارث رئوف نے لاہور قلندر کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی 300 وکٹیں مکمل کیں۔
شاہین آفریدی نے 216 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا جب کہ 228 میچز میں 300 وکٹیں مکمل کرکے حارث رؤف دوسرے تیز ترین پاکستانی بولر بنے۔
اس سے قبل یہ اعزاز محمد عامر اور وہاب ریاض کے پاس مشترکہ طور پر تھا، وہاب ریاض اور محمد عامر نے 256، 256 اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ یہ اعزاز دونوں فاسٹ بالرز نے گزشتہ روز ہونے والے اسلام آباد بمقابلہ لاہور قلندر کے میچ میں حاصل کیا۔
تاہم، اب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 تیز ترین وکٹیں لینے والے شاہین آفریدی پہلے، حارث رئوف دوسرے، وہاب ریاض اور محمد عامر مشترکہ طور پر تیسرے نمبر آگئے ہیں۔
علاوہ ازیں، شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے چوتھے تیز ترین بولر کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

