پب جی ویڈیو گیم نےمخصوص صارفین پر دس سال تک کی پابندی کا اعلان کر دیا

کمپیوٹرز اور اسمارٹ فونز پر کھیلے جانے والا دنیا کا مقبول ترین پب جی ویڈیو گیم نے مخصوص صارفین جو کھیل کے دوران دھوکے بازی کرتے ہیں اُن پر دس سال تک کی پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔
پب جی موبائل کی انتظامیہ نے گیمنگ کے دوران ہونے والے دھوکے اور فراڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات سے نمٹنے کے لیے پابندی لگانے کا فیصلہ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پب جی انتظامیہ نے گیمرز کے لیے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گیم کے دوران انہیں دوسری ٹیم کی طرف سے کسی بھی قسم کے دھوکے بازی کا شبہ ہوا تو فوراً ان کی آئی ڈیز نوٹ کر کے رپورٹ درج کرلی جائے گی ۔
پب جی موبائل ماہانہ کی بنیاد پر اس پر خاص توجہ رکھ رہا ہے تاکہ اس گیم کو دھوکہ دہی سے بالکل شفاف بنایا جا سکے ۔
گیم کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اگر کھلاڑی کسی غیرمجاز تھرڈ پارٹی ایپلیکیشنز کی مدد سے گیم کو ہیک کرئے تو اس پر بھی پابندی کا اطلاق ہوگا۔
واضح رہے کہ پب جی انتظامیہ کی جانب سے ستمبر کے ماہ کے دوران 3500 سے زائد گیمرز پر 10 سال کی پابندی کا اطلاق کیا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News