Advertisement

خواتین کو بااختیار بنانے کا عظیم الشان منصوبہ

federal minister on the app for women

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے خواتین کو بااختیار بنانے کے  ایک پروگرام جس کا عنوان “بیٹی” ہے، پر کام شروع کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پروگرام کا مقصد خواتین کو انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز  (آئی سی ٹی) کے ذریعے با اختیار بنانا ہے۔

اس حوالے سے آج وزارت آئی ٹی کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی کو پروگرام “بیٹی” پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی کو آگاہ کیا گیا کہ اس پروگرام کے تحت ایک  موبائل “ایپ” بنائی جائے گی جو ایک پورٹل کی طرح کام کرے گی اور یہ “ایپ”  خواتین کو عورتوں کے حقوق کے بارے میں رہنمائی فراہم کرے گی۔

اس کے علاوہ یہ “ایپ”   قوانین ، خواتین کے تعلیمی اداروں،  سکالرشپ،  ٹریننگ اور نوکری کے مواقع، صحت کی سہولیات وغیرہ کے حوالے سے معلومات بھی فراہم کرے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ ایپ خواتین کو اپنی لوکیشن کے نزدیک ترین ہسپتال،  وومن پولیس سٹیشن،  تعلیمی ادارہ،  ہاسٹل وغیرہ کے جاننے کے بارے میں بھی مدگار ہو گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ ایپ خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ملک میں تمام جاری سرکاری و نیم سرکاری پرگراموں کے لیے ایک مرکزی پلیٹ فارم کےطور پر  کام بھی کرے گی۔وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے پروگرام “بیٹی” کو سراہا اور اس کے تحت ایپ کو جلد از جلد بنانے کی ہدایت جاری کی ۔

Advertisement

اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version