Advertisement

واٹس ایپ میسیجز کو ازخود ختم کرنے سے متعلق نیا فیچر

واٹس ایپ

میسیجنگ، کالنگ اور سوشل پلیٹ فارم ’’واٹس ایپ‘‘ نے ایک بار پھر سے ازخود ختم ہوجانے والے پیغامات کا آپشن متعارف کروانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ تاہم یہ سہولت ابھی صرف اس کے نئے بی ٹا ورژن ہی میں دستیاب ہے جسے ’’گوگل پلے بیٹا پروگرام‘‘ سے رجسٹرڈ صارفین ہی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کی بی ٹا ریلیز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’’ڈبلیو اے بی ٹا انفو ڈاٹ کام‘‘ کے مطابق، واٹس ایپ کی اس نئی بی ٹا اپ ڈیٹ کا نمبر 2.19.348 ہے جس میں گزشتہ ماہ ’’غائب ہوتے پیغامات‘‘ (Disappearing Messages) کا تجرباتی فیچر کچھ تبدیلیوں کے بعد ’’ڈیلیٹ میسیجز‘‘ کے نئے نام سے شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے گزشتہ ماہ 7 اکتوبر 2019 کو اپنے بی ٹا ورژن 2.19.282 میں ’’غائب ہوتے پیغامات‘‘ کا فیچر شامل کیا تھا لیکن بعد کی ریلیزز میں یہ موجود نہ تھا۔ اس طرح تقریباً ڈیڑھ ماہ غائب رہنے کے بعد یہ فیچر ایک بار پھر نمودار ہوا ہے۔

نئی بی ٹا اپ ڈیٹ سے پتا چلتا ہے کہ واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات کو صارفین اپنی سہولت کے مطابق ایک گھنٹے، ایک دن، ایک ہفتے، ایک مہینے اور ایک سال بعد تک خودبخود ڈیلیٹ ہوجانے کے قابل بنا سکتے ہیں۔

ڈیلیٹ میسیجز کا نیا فیچر عام صارفین  جلد ہی استعمال کر سکیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کسی بھی سافٹ ویئر یا ایپ کا ’’بی ٹا ورژن‘‘ صرف مخصوص صارفین کو آزمائشی طور پر فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ اسے ہر طرح سے استعمال کرنے کے بعد اس کی خوبیوں اور خامیوں کے بارے میں ڈیویلپرز کو آگاہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version