Advertisement

موٹرولا’ریزر‘ اسمارٹ فون کی شکل میں لوٹ آیا ہے

Motorola razr

موبائل فون کی دنیا میں خاطر خواہ حصہ رکھنی والی موٹرولا کمپنی اپنا تاریخ ساز فون’ریزر‘ ایک بار پھر اسمارٹ  فون کی شکل میں  مارکیٹ میں لانچ کررہی ہے، ماضی میں یہ فون گیم چینجر ثابت ہوا تھا۔

موٹرولا ریزر ایک فولڈنگ فون تھا اورکلر ڈسپلے میں تھا ، اس فون نے سیل کے ریکارڈ قائم کردیے تھے اور ایک عرصے تک صارفین اس کے عشق میں مبتلا رہے تھے۔

صارفین کی اسی جذباتی وابستگی  کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹرولا نے اس ماڈل کو دوبارہ سے لانچ کیا ہے لیکن اب کی بار یہ ایک اسمارٹ فون کے طور پر سامنے آیا ہے جو کہ 6.2 انچ کی ٹچ ایل سی ڈی کا حامل ہے۔ یہ چوڑائی میں پرانے ماڈل سے بڑا ہے اور ماضی کی طرح اس ورژن میں بھی باہر ایک چھوٹی ایل سی ڈی موجود ہے۔

یہ موبائل سیٹ بہت ساری خوبیوں کا مالک ہے اورکافی مہنگا موبائل ہے،اسے عام آدمی  آسانی سے نہیں  خرید سکتا ہے،حیرت انگیز طور پر اس کی قیمت 1500 ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 2 لاکھ 34 ہزار بنتے ہیں۔ اور اسے ابتدائی طور پر 26 دسمبر سے امریکہ میں فروخت کیا جائے گا۔ 2020 کے دوران موٹورولا ریزر کو دیگر مارکیٹوں میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق ریزر سمارٹ فون کی آمد سے اسمارٹ فون  کی عالمی مارکیٹ  پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا جہاں اب ایپل  اور سام سنگ کی اجارہ داری قائم ہے۔ یاد رہے کہ ایپل آئی فون اور سام سنگ کی آمد کے بعد مارکیٹ میں موٹرولاکا شیئر تقریباً ختم ہوگیا تھا۔ سنہ 2007 میں یہ تقریباً 21 فیصد تھا اور اب صرف دو فیصد  تک محدود رہ گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی اے کا حیران کن جواب آگیا
ایکس (ٹوئٹر) میں اب کیا تبدیلی کی جارہی ہے؟
اسنیپ چیٹ صارفین کے لئے زبردست فیچر متعارف
چین میں پاکستانی سفیر چانگ ای 6 مشن کی روانگی کا مشاہدہ کریں گے
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروادیا
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version