Advertisement

پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے بڑا بائیو ٹیکنالوجی زون قائم کرے گا

بائیو ٹیکنالوجی

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا  ہےکہ ہم جہلم میں بائیو ٹیکنالوجی اقتصادی زون قائم کرنے جارہے ہیں جو جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا اقتصادی زون ہوگا۔

سرکاری ریڈیو کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں نیشنل سائنس و ٹیکنالوجی پارک  کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد  چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل سائنس و ٹیکنالوجی پارک ٹیکنالوجی سے متعلق پہلا خصوصی اقتصادی زون ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل سائنس و ٹیکنالوجی پارک  ماہرین تعلیم، محققین اور تاجروں کو اکٹھا کرے گا تاکہ وہ اپنے تجربات اور خیالات کا تبادلہ کرسکیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت آئندہ تین سال کے اندر آٹھ سے دس سائنس و ٹیکنالوجی اقتصادی زون قائم کرے گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان  نے آج ملک کے پہلے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا ہے۔

Advertisement

نسٹ یو نیورسٹی میں نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک  کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا  تھا کہ  بڑاوژن اپنی ذات سےنکل کرانسانیت  کے لیے کام کرنا ہوتاہے،بغیروژن کےکوئی کام نہیں ہوسکتا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسی چیزکاجنون ہوتو16گھنٹےبھی کام کرسکتےہیں،انسان جوپہلےصرف تصورکرتاتھااس نےاس چیزکوکامیاب کرکےدکھایا۔

انہوں نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی کارکردگی پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ عوام نےسائنس وٹیکنالوجی میں فوادچوہدری کی پرفارمنس دیکھی ہے،لوگ کہتےتھےآپ نےفوادچوہدری کو وزیربنادیاہے،اچھےکپتان کوپتہ ہوتاہےکہ کس کوکس نمبرپرکھلاناہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version