Advertisement

فیس بک نے  صارفین پر نظر رکھنے کا اعتراف کر لیا

فیس بک

فیس بک نے  صارفین پر نظر رکھنے کا اعتراف کر لیا ہے اب آئی پی ایڈریس کے ذریعے ہرصارف پر مکمل نطر رکھی جا سکتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک نے اعتراف کیا ہے کہ ہر وقت اب صارفین پر نظر رکھی جاسکتی ہےچاہے ٹریکنگ سروسز ٹرن آف ہی کیوں نا ہو، اب ہر وقت لوکیشن سے متعلق تفصیلات کو ٹریک کیا جاسکتا ہے اور ایسا صرف آئی پی ایڈریس سے ممکن ہوتا ہے۔

Advertisement

امریکی سینیٹرز کے ایک خط کے جواب میں فیس بک نے بتایا کہ صارفین کا لوکیشن ڈیٹا مختلف مقاصد جیسے اشتہارات دکھانے، نیوز فیڈ پر مواد اور سیفٹی چیک وغیرہ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

یاد رہے ایسا ممکن صرف آئی پی ایڈریسز سے ہے لیکن اس سے بعض دفعہ بہت سے ڈیٹا غلط بھی بھی ہوسکتا ہے۔

آئی پی ایڈریسز سے بعض دفعہ ڈیٹا غلط ہونے کی یہ وجوہات ہے ایک موبائل کو وائرلیس کیرئیر سے ملنے والا آئی پی ایڈریس صرف شہر یا اس علاقے کا بتائے گا جہاں یہ ڈیوائس نیٹ ورک سے کنکٹ ہوئی، جبکہ کسی کمپنی کے نیٹ ورک سے جڑے کمپیوٹر کا آئی پی ایڈریس بزنس آفسز سے منسلک ہوسکتا ہے۔

خواتین فیس بک پرکیسےمحفوظ رہیں؟

آئی پی ایڈریس سے یہ سہولت ضرور معیسر ہو گئی ہے کہ اب اس کےذریعے یہ معلوم کیا جاسکتا ہےکے صارف کس علاقے یا شہر میں موجود ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ امریکی سینٹر جوش ہیولے کو یہ خط فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی جانب سے 19 نومبر 2019 کو بھیجا گیا تھا۔

اس سے قبل فیس بک نے اپنے صارفین کو ڈیٹا کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ کنٹرول دینے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں ایک کارآمد ٹول متعارف کرایا جارہا ہے۔

فیس کی جانب سے متعارف کردہ ٹول کی مدد سے صارفین اپنے ڈیٹا یا میڈیا فائلز کو دیگر سروسز میں منتقل کرسکیں گے۔اس فیچر کی بدولت صارفین اپنی فیس بک پر موجود تصاویر اور ویڈیوز کسی اور آن لائن سروس جیسے گوگل فوٹوز پر بھی منتقل کرسکیں گے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version