Advertisement

ناسا کا ’مریخ 2020 روور‘کن خصوصیات کا حامل

ناسا

امریکی خلائی ادارے ناسا نے اگلے سال مریخ پر جانےکے لیے جدید ترین گاڑی’مریخ 2020 روور ‘کو پہلی مرتبہ دنیا کے سامنے پیش کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبرر ساں ادارے کے مطابق  گذشتہ ہفتے ایک تقریب میں صحافیوں کو مدعو کرکے ’مریخ 2020 روور‘کا تعارف کروایا گیا ہے۔

لاس اینجلس کے نزدیک جیٹ پروپلشن لیبارٹری میں یہ سواری اب بھی موجود  ہےجس پر گزشتہ ہفتے کئی طرح کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

ناسا کے ’مریخ 2020روور‘ مشن کے نائب صدر میٹ ویلس نے بتایا کہ اس پر انتہائی حساس اور جدید آلات نصب ہیں جو مریخ پر نہ صرف زندگی کی تلاش میں مدد دیں گے بلکہ وہاں کی ارضیاتی اور کیمیائی ساخت کے بارے میں  بھی ہماری معلومات میں اضافہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معلومات انسانوں کو مریخ  پر بھیجنے میں مددگار ہوں گی کیونکہ چاند کی تسخیر کے بعد ناسا سمیت کئی ادارے مریخ پر انسانی قدم ثبت کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement

ناسا کا ’مریخ 2020 روور ‘اگلے سال 17جولائی  سے 5 اگست کے درمیان مریخ کی جانب بھیجا جائے گا جو سات ماہ بعد 18فروری 2021 میں مریخ  کے جیزیرو کارٹر کے مقام پر جا اترے  گا۔

ناسا بلیک ہول کی وڈیو بنانے میں کامیاب

 اس طرح مریخ پر پہنچنے والی یہ  ناسا کی پانچویں روبوٹک گاڑی بن جائے گی ۔

’مریخ 2020روور‘کم از کم مریخ کے ایک سال(زمین کے تقریبا687 دن)تک ناسا کے لیے فرائض انجام دے گا۔

ناسا کے  اس جدید ترین روورمیں 23 کیمرے  اور دو حساس مائیک لگائے گئے ہیں  جو کانوں کی طرح مریخی آواز سنیں گے۔

’مریخ 2020 روور ‘دیکھنے میں ایک چھوٹی کار کی جسامت جیسا ہے اور پچھلے روور’کریوسٹی‘کی طرح  چھ پہیوں سے لیس ہےجس کے باعث  یہ پتھریلے خطے سے  بھی با آسانی گزر سکتا ہے۔

Advertisement

تاہم  یہ روور24 گھنٹے میں صرف 180 میٹر کا ہی فاصلہ طے کرسکے گا ۔ روور کو توانائی پہنچانے کے لیے اس میں جدید ترین ایٹمی ری ایکٹر بھی نصب کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version