2020 میں وائی فائی کا نیا ورژن “وائی فائی 6” متعارف کروایا جا رہا ہے

2020ء میں وائی فائی کا نیا ورژن “وائی فائی 6” متعارف کروایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائی فائی کا نیا ورژن “وائی فائی 6” بہت جلد تمام لوگوں خاص کر جوجوان نسل کے لیے ایک خوشخبری ہے جو موجودہ ورژن وائی فائی 5 سے ایک ہزار فیصد تیز ہو گا۔
ویب سائٹgadgetsnow گیڈجٹ اسنو کے مطابق ایپل آئی فون 11 سیریز اور سام سنگ نوٹ 10 سیریز میں پہلے ہی وائی فائی 6 سپورٹ شامل کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ وائی فائی 6 ابھی تمام لوگ استعمال نہیں کر سکتے جس کی وجہ اس کی کم ڈیوائسز ہے لیکن محدود پیمانے پر اس کی ڈیوائسز متعارف کروا دی گئی ہے۔
تاہم وائی فائی 6 کو سپورٹ کرنے والی ڈیوائسز کی تعداد بڑھے گی تو وائی فائی 6 بھی عام ہوتا جائے گا۔
واضح رہے کہ جنوری 2020ء میں کنزیومر الیکٹرانکس شو منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں وائی فائی 6 کو سپورٹ کرنے والی مزید کئی ڈیوائسز متعارف کروائی جائیں گی اور یہی وہ وقت ہوگا جب وائی فائی 6 متعارف کروایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

