اب واٹس ایپ میسجز کا ریکارڈ رکھنے کے لیے اسکرین شاٹ لینے کی ضرورت نہیں

اب واٹس ایپ میسجز کا ریکارڈ رکھنے کے لیے اسکرین شاٹ لینے کی ضرورت نہیں رہی۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ پر روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 65 ارب پیغامات بھیجے جاتے ہیں اور لیکن اب اس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
میسجز کو بہت سے لوگ محفوط رکھنے کے لیے اسکرین شاٹ کا سہارا لیتے تاکہ میسجز کو محفوظ رکھا جا سکے لیکن اب اسکرین شات کی ضرورت نہیں کیونکہ اب اس کے لیے ایک نیا فیچر بنایا گیا ہے۔
تاہم ایک ایسا آسان طریقہ اور فیچر جس کے استعمال سے پیغامات محفوظ کیے جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اب صارفین کو پیغامات محفوظ رکھنے کے لئے ایک فیچر مہیاکیا جارہا ہے جسے سٹارڈ میسیجز کہتے ہیں جو اینڈرائڈ، آئی فون اور ونڈوز اسمارٹ فونز پر دستیاب ہے۔
واٹس ایپ کے اس فیچر کا استعمال کس طرح کر کے پیغامات محفوظ کر سکتے ہیں۔
- اینڈرائڈ اسمارٹ فونز کے صارف سب سے پہلے واٹس ایپ کھولیں۔
- اس چیٹ پر جائیں جس میں سے پیغامات محفوظ کرنے ہیں۔
- مطلوبہ پیغام سیلیکٹ کریں۔
- اس کے بعد اسکرین پر ظاہر ہونے والیے اسٹار کی علامت کو پریس کریں۔
آئی فون کے صارف بھی اس عمل پرعمل کر کے اپنے پیغامات کو محفوظ کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ کے صارفین ہو جائیں ہوشیار
محفوظ میسجز کو پڑھنے کے لئے واٹس ایپ کو کھولیں۔
تین ڈاٹ والے آپشن کو دبائیں۔
اور اسٹار میسجز کے آپشن پر کلک کریں۔
اس طرح آپ اپنے محفوظ کئے گئے پیغامات کو جب چاہیں پڑھ سکتے ہیں۔
دوسری جانب حل ہی مین میسیجنگ، کالنگ اور سوشل پلیٹ فارم ’’واٹس ایپ‘‘ نے ایک بار پھر سے ازخود ختم ہوجانے والے پیغامات کا آپشن متعارف کروانے کی تیاری شروع کردی ہے۔
تاہم یہ سہولت ابھی صرف اس کے نئے بی ٹا ورژن ہی میں دستیاب ہے جسے ’’گوگل پلے بیٹا پروگرام‘‘ سے رجسٹرڈ صارفین ہی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

