Advertisement

کمپنی’ہواوے‘ نے گوگل کو ایک اور شکست دے دی

کمپنی

کمپنی’ہواوے‘ نے گوگل کو ایک اور شکست دے دی ہے۔

اسمارٹ فون بنانےوالی چینی کمپنی’ہواوے‘کو ر واں برس امریکی حکومت کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن تمام پابندیوں کے باوجود کمپنی اپنی اہمیت برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی’ہواوے‘ اپنے نئے اسمارٹ فونز میں گوگل ایپس اور سروسز سے محرومی کے باعث ان کے متبادل سروسز متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے ہواوے اس وقت دنیا کی سب سےبڑی ٹیلی کمیونیکشن نیٹ ورکنگ آلات سپلائی کرنےوالی جبکہ دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی ہے۔

رواں سال ہواوے کمپنی کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتھا لیکن اب بہت جلد اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہواوے نے گوگل کی مقبول ترین ایپس کے متبادل کے لیے بھارتی ڈویلپرز کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے بلیک لسٹ کیے جانے پر ہواوے اور آنر کے نئے فونز میں گوگل موبائل سروسز جی ایم ایس جیسے میپس، گوگل ڈرائیو، جی میل، کروم اور دیگر کو پری انسٹال کرنا ممکن نہیں رہا تھا۔

ہواوے کمپنی پاکستان میں رواں سال دس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

چارلس پینگ جو ہواوے اورآنر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ہے انہوں نے بتایا کہ ہماری اپنی سروسز ہے اور ہم بہت جلد موبائل ایکوسسٹم بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

چارلس پینگ نے اکنامک ٹائمز کو بتایا کہ ہواوے کے لیے اہم ایپس جیسے نیوی گیشن، پیمنٹس، گیمنگ اور میسجنگ دسمبر کے آخر تک تیار ہوجائیں گی۔

چارلس پینگ کے مطابق ہر ملک میں ہم صارفین میں مقبول سو سے 150 سے ایپس کو ایچ ایم ایس مین لانے پر توجہ مرکوز کررہے ہیں جبکہ بھارتی ڈویلپرز کی ایپس کو یورپ اور دیگر عالمی مارکیٹوں تک لے کر جائیں گے۔

چارلس پینگ نے کہا کہ اگر ہماری سروسز کامیاب ہو گئی تو گوگل کو بہت بری شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ چارلس پینگ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اگلے آنر اسمارٹ فون میں گوگل سروسز موجود ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version