نوکیا کا کون سا نیا فون آنے والا ہے؟

نوکیا کے اپنے نئے فون کو متعارف کرانے کی تیاریا ں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نوکیا کے لیے کام کرنے والی کمپنی ایم ایچ ڈی گلوبل نے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون تیار کیا ہے، جسے نوکیا 400 کا نام دیا گیا ہے۔
نوکیا کا نیا فون کی پیڈ والا ہوگا جو فور جی انٹرنیٹ سروس کو بھی سپورٹ کرے گا جبکہ اس میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم ہوگا۔موبائل میں وائی فائی سسٹم جبکہ اس کا پراسیسر 2.4 گیگا ہرٹز (GHz) ہوگا۔
نوکیا 400 میں گوگل کی وہ تمام سروس استعمال کی جاسکیں جو ایک بڑے اینڈرائیڈ فون میں ہوتی ہیں۔
علاوہ ازیں رواں سال کمپنی کی جانب سے نوکیا 8.2، نوکیا 5.2 اور نوکیا 1.3 بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جن کی تفصیلات پہلے ہی سامنے آچکی ہیں۔
موبائل کمپنی کاسستاترین اسمارٹ فون متعارف
واضح رہے اس سے قبل نوکیا کے لیے کام کرنے والی کمپنی ایم ایچ ڈی گلوبل نے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون متعارف کرایا جسے ’سی 1‘ کا نام دیا گیاتھا ۔
نوکیا سی ون کی لمبائی 5.45 انچ جبکہ یہ آئی پی ایس پینل کی سہولت کے ساتھ ہے، اسکرین کو محفوظ رکھنے کے لیے فون میں مضبوط گلاس استعمال کیا گیا۔
سی ون کا فرنٹ کیمرہ پانچ میگا پکسل جبکہ بیک پر پانچ میگا پکسل کیمرہ ایل ای ڈی فلیش کی سہولت کے ساتھ موجود ہے جو اندھیرے میں بھی بہترین تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتاہے۔
فون میں 1.3 کواڈ کور ہر ٹز پراسیسر، ون جی بی ریم، 16 گیگا بائیٹس اسٹوریج جبکہ ایس ڈی کارڈ کی سلاڈ بھی دی گئی جس کی مدد سے اضافی ڈیٹا بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے۔
دو سموں پر چلنے والا اسمارٹ فون تھری جی سپورٹڈ ہے جبکہ اس کی بیٹری 2500 ایم اے ایچ اور اینڈرائیڈ 9 پائی آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News