Advertisement

کیا آپ خلا میں تیار کوکیز کھانا پسند کریں گے؟

خلا میں بنی کوکیز

سال 2019 کے آخری مہینے دسمبر میں کرسمس کے موقع پر پہلی بار خلا میں غذا تیار کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سال 2019 کے آخری مہینے دسمبرغذا تیار کی تھی لیکن زمین پر لانے کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

تاہم امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے نے خلا میں تیار کی گئی غذا کی زمین پر لانے کی تصدیق کردی ہے۔

زمین پر بھیجی گئیں پانچ میں سے تین غذاؤں کا ماہرین جائزہ لیں گے اور اس کے بعد ممکنہ طور پر ان غذاؤں کو محفوظ کرکے عام لوگوں کو دکھانے کے لیے رکھ دیا جائے گا۔

Advertisement

خلائی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ خلانورد خاتون کرسٹینا کوچ نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے ایک خاص قسم کے مائیکرو اوون میں تیار کیا گیا اور ان غذاؤں کو تیار کرنے میں 2 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔

خلائی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ خلانوردوں نے 5 مختلف غذائیں تیار کیں اور مذکورہ غذاؤں کو انہوں نے الگ الگ وقت تک خاص مائیکرو اوون میں رکھ کر تیار کیا۔

خلانورد کرسٹینا کوچ نے 26 دسمبر 2019 کو ٹوئٹ میں غذا کی تیار کا بتایا تھا۔

پانچوں غذاؤں کو خلانوردوں نے خاص قسم کے درجہ حرارت پر 16 منٹ سے 130 منٹ کے دورانیے تک پکایا اور پھر تیار کی گئی غذاؤں کو جائزہ لیا گیا۔

خیال رہے کہ زمین پر مائیکرو اوون میں غذا تیار کرنے کے لیے 150 سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت درکار ہوتا ہے تاہم خلا میں 300 سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت درکار تھا۔

یاد رہے کہ خلانوردوں نے خاص مائیکرو اوون میں 300 سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت میں پانچ مختلف غذاؤں کو پانچ مختلف اوقات کے لیے مائیکرو اوون میں تیار کیا اور سب سے بہترین غذا 130 منٹ میں تیار ہوئی جسے ٹھنڈا کرنے کے لیے 10 سے 25 منٹ تک رکھا گیا۔

Advertisement

’اسپیس ڈاٹ کام‘ کے مطابق گزشتہ برس کے آخر میں عالمی خلائی اسٹیشن پر تیار کی گئی 5 میں سے 3 غذائیں رواں ماہ 7 جنوری کو نجی خلائی آلات بنانے والی کمپنی اسپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے زمین پر پہنچی تھیں۔

اس غذا سے قبل کم وقت میں تیار کی گئی غذائیں کچی تھیں اور ان میں مکمل تیار غذا جیسی خوشبو بھی نہیں تھی۔

خلا میں تیار کی گئی غذائیں بسکٹ اور کیک جیسی غذائیں ہیں اور انہیں خاص طرح کے آٹے اور خاص طرح کی دیگر چیزوں کی مدد سے تیار کیا گیا۔

واضح رہے کہ خلا میں تیار کی گئی غذاؤں کا ذائقہ کیسا ہے کیوں کہ ان غذاؤں کو کسی نے نیں کھایا تاہم تیار کی گئی غذاؤں کے ذائقے سے متعلق خلا میں رہنے والے خلانورد جانتے ہیں۔

اس سے قبل سال 2019 میں ہی پہلی بار ایک خاتون خلاباز کرسٹینا کوچ نے طویل عرصے تک خلا میں رہنے کا ریکارڈ بھی بنایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version