Advertisement

چین کا پاکستانی سائنسدان کو اعلیٰ ترین سائنٹفک ایوارڈ دینے کا فیصلہ

سائنسدان

چین کی جانب سے معروف پاکستانی سائنسدان اور ماہر تعلیم ڈاکٹر عطا الرحمان کو اعلیٰ ترین سائنٹفک ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عطا الرحمن کو چینی صدر کی جانب سے سائنس اور ٹیکنالوجی کوآپریشن ایوارڈ 7 جنوری کو دیا جائے گا۔

انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹکنالوجی کوآپریشن ایوارڈ’ کیمسٹری کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا، اس سے پہلے یہ بین الاقوامی ایوارڈ دنیا کے متعدد سرکردہ سائنسدانوں کو دیا جا چکا ہے۔

ڈاکٹر کارلو روبیا اور ڈاکٹر زورس الفاروف شامل ہیں،پروفیسر عطاء الرحمن پاکستان کے سب سے زیادہ ایوارڈ یافتہ اور بہترین سائنس دان ہیں۔

ڈاکٹر عطا الرحمان نے تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز ہلال امتیاز اور اعلی ترین قومی ایوارڈ نشان امتیاز سمیت 4 سول ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر عطا الرحمان کے پاس 1250 سے زیادہ بین الاقوامی اشاعتیں ہیں جن میں امریکہ اور یورپ میں 341 کتابیں شامل ہیں، چین اور ملائشیا نے ان کے بین الاقوامی شہرت کے اعتراف میں ان کے نام پر بڑے تحقیقی مراکز قائم کیے۔

ڈاکٹر عطا الرحمان نے چین کی جانب سے اس ایوارڈ کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ چینی سائنٹفک ایوارڈ میرا اور پاکستان کا اعزاز ہے اور یہ ایوارڈ میرے اور پاکستان کے لیے ایوارڈ ہے۔

واضح رہے کہ ایوارڈ کی تقریب 10 جنوری کو بیجنگ میں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Next Article
Exit mobile version