Advertisement

حکومت نے سوشل میڈیا قوانین میں تبدیلی کردی

سوشل میڈیا

سوشل میڈیا

حکومت نے پہلی بار آن لائن سہولیات سے فائدہ اٹھانے والے صارفین کی مدد  کے لیےنئے قواعد و ضوابط متعارف کروادیے ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی نےآن لائن صارفین کےتحفظ  کے لیے نئے قواعد و ضوابط متعارف کروا دیے ہیں جبکہ ایک نئی اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ۔

وزارت آئی ٹی کے تحت نیشنل کورآڈینیٹر آفس  قائم کیا جائے گا۔کورآڈینیٹر تمام اسٹیک ہولڈرز اور  وفاقی و صوبائی حکومتوں سے رابطے میں رہے گا۔

وزارت آئی ٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قوائد کے تحت   کسی بھی سوشل میڈیا کمپنی  کو تین ماہ میں اتھارٹی سے لازمی رجسٹریشن کروانی ہوگی  ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیز 3 ماہ میں پاکستان میں اپنا آفس قائم کرنے کی پابند  ہوں گی جبکہ انہیں ایک سال میں پاکستان میں  اپنے ڈیٹا سرور بنانا  ہوں گے۔

Advertisement

ذرائع وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ نئے قواعد کے مطابق  سوشل میڈیا کمپنیز کو شکایت پر 6 گھنٹے میں متنازع یا ممنوعہ مواد بلاک کرنا ہوگا۔

وزارت آئی ٹی کے ذرائع نے بتایا کہ کمپنیز نے تعاون نہ کیا تو اتھارٹی 50 کروڑ روپے تک جرمانہ کرسکے گی جبکہ کمپنیز جرمانے کے خلاف اپیل بھی دائر کرسکیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version