Advertisement

ٹیلی کام کمپنیاں کیا سہولیات فراہم کر رہی ہیں؟؟

ٹیلی کام

نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے نتیجے میں لاک ڈائون سے پاکستان میں کروڑوں افراد گھروں تک محدود ہوچکے ہیں۔

اس موقع پر ملک میں کام کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں نے مختلف اقدامات کیے ہیں تاکہ ان سروسز کے صارفین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو بلکہ سہولت فراہم کی جاسکے۔

ان کمپنیوں کے کچھ ایسی ہی سہولیات کے بارے میں جانیں جو اس مشکل وقت میں موبائل فون صارفین کو فراہم کی جارہی ہیں۔

ٹیلی نار کمپنی کی جانب سے صوبوں میں لاک ڈائون کے باعث گھروں میں تک محدود افراد کے لیے اپنے پیاروں سے رابطے کے لیے مفت واٹس ایپ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

اس کے لیے *247# ڈائل کرنا ہوگا جس کے بعد 2 جی بی واٹس ایپ ایک ماہ کے لیے مفت دستیاب ہوجائے گا، جس کے دوران میسجز کے ساتھ آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

Advertisement

زونگ ٹیلی کام کمپنی کی جانب سے صارفین کو روزانہ زونگ سے زونگ 20 منٹ مفت دیئے جارہے ہیں۔

زونگ کی نئی سم لگانے پر ماہانہ 2 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا 2 ماہ تک مفت دیا جائے گا جبکہ روزانہ 100 آن نیٹ منٹس بھی 2 ماہ تک دیئے جائیں گے۔

یوفون کمپنی کی جانب سے بھی مفت واٹس ایپ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے تاکہ لوگ اپنے پیاروں سے رابطے میں رہ سکیں، سپر انٹرنیٹ پلس کے نام سے ایک نئی آفر بھی دی جارہی ہے ۔

یاد رہے کہتمام کمپنیوں کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر 1166 پر مفت کا کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

جاز کی جانب سے ایک سروس بھی متعارف کرائی گئی جس کے تحت منتخب حکومتی دفاتر، ڈاکٹر اور لیبارٹریز کو مفت کالز کی جاسکتی ہے، زونگ صارفین 4343 پر کال کرکے مقامی حکومتی ہسپتالوں اور ڈاکٹروں تک رسائی حاصل کرسکتے ہہیں جبکہ یوفون کی جانب سے ہلال احمر پاکستان کی ہیلپ لائن 1030 کو مفت کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مارک زکربرگ کو بڑا دھچکا لگ گیا
موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؛ کونسا ماڈل کتنا سستا ہوا؟
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
Next Article
Exit mobile version