فواد چوہدری کا ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ

پیکا آرڈیننس
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی ختم کردینی چاہیئے کیونکہ سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عید الفطر چوبیس مئی کو ہوگی لیکن رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کرنا چاہتی ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کل پریس کانفرنس میں تمام ضروری امور سامنے لاوں گا، پریس کانفرنس میں تمام ضروری امور سامنے لاوں گا۔
اپنے بیان کے متعلق فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کل کی پریس کانفرنس میں بتاوں گا کہ عید چوبیس مئی کو کیونکر بنتی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

