قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2020 متعارف کرانے کا فیصلہ

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر؛ معروف کمپنی کا اہم اعلان
وفاقی حکومت کی جانب سے پہلی قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2020متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے قومی وہیکل پالیسی 2020 متعارف کرانے کے فیصلے کے بعد یہ پالیسی کل وفاقی بجٹ میں پیش کی جائیگی۔
پہلے مرحلے میں 30 فیصد موٹر سائیکلز، رکشے، بسیں اور ٹرکس بجلی پر چلیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں چھوٹی بڑی کاریں بھی بجلی پر چلیں گی۔
پہلی قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2020 کل ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس نے منظورکرلی تھی لیکن اب وفاقی کابینہ قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی کی کل بجٹ اجلاس سے قبل منظوری دے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی پر عملدرآمد سے 70 فیصد پٹرول کی بچت ہو گی، 2030 تک تک 5 لاکھ تا 10 لاکھ بجلی پرچلنے والی گاڑیاں شاہراہوں پر چلیں گی۔
الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ کیلئےحکومت کئی طرح کی مراعات دے گی جس سے مینوفیکچرنگ سامان کے لئے ڈیوٹی فری منگوایا جاسکے گا جبکہ مینوفیکچنر کے لئے سیلز ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت بیٹری مینوفیکچرنگ ریسرچ سنٹر بھی مقامی طور قائم کرے گی، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور وزارت سائس و ٹیکنالوجی مشترکہ ریسچ سنٹر قائم کریں گی۔
اس ضمن میں تین ہزار سی این جی اسٹیشنز الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن بن جائیں گے، موٹرویز جی ٹی روڈز پر بھی الیکٹرک وہیکل چارجنگ کی سہولت ہو گی۔
چارجنگ انفرااسٹرکچر کیلئے ڈیوٹی فری سامان کی سہولت ہوگی جو کہ دس سال میں 30 فیصد گاڑیاں بجلی پر منتقل کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News