Advertisement

کراچی میں موبائل سروس کی بندش سے متعلق پی ٹی اے کا اہم بیان

پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کراچی میں موبائل سروسز کی عدم دستیابی  کے بارے  میں اہم بیان  سامنے آگیا۔

ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ  بدترین بارشوں کی وجہ سے کراچی میں موبائل فون آپریٹرزکی سروسز میں خلل پڑا اور  محرم الحرام کی وجہ سے بھی کراچی میں موبائل سروس کی بندش کی گئی۔

پی ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ  بند سروسز کی بحالی کے بعد، سی ایم اوزکی ٹیمیں متاثرہ سیل سائٹس کی بحالی کے لیے مسلسل کام کررہی ہیں۔ جس کے نتیجے میں بارش کی وجہ سے متاثرہ سائٹس کی تعداد 6فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے۔

پی ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ  بارش سے متاثرہ علاقوں میں نیٹ ورک کی بحالی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، نیٹ ورک کی بحالی کے لیے بجلی کی مستقل موجودگی ابھی بھی ایک چیلنج ہے۔

ترجمان  کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی اے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ چند روز میں سروسز مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version