واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی
واٹس ایپ نے طویل عرصے بعد چیٹ ونڈو میں ایک بڑی تبدیلی...

واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی جس کے تحت اب ڈیسک ٹاپ سے واٹس ایپ آڈیو اور ویڈیو کال کی جا سکے گی۔
واٹس ایپ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب ڈیسک ٹاپ پر صارفین محفوظ اور آسان طریقے سے ایک دوسرے کے ساتھ وائس اور ویڈیو کالنگ کرسکتے ہیں۔
یہ فیچر ون آن ون کال تک محدود ہوگا تاہم فیس بک کی زیرملکیت ایپ کی جانب سے جلد اس میں گروپ کالز کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔
واٹس ایپ کے مطابق تین چار ماہ تک اس عمل کو آزمائش سے گزارا گیا ہے، اس کے تمام نقائص دور کرکے دیگر آپشن کو بہتر بنایا گیا ہے اور اب یہ سہولت بتدریج پوری دنیا کے لیے پیش کردی گئی ہے۔
واٹس ایپ کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کی دلچسپی کو بڑھانے کے لیے ہم مختلف اقدامات کررہے ہیں تاکہ اُن کی چیٹ کو محفوظ بنایا جائے اور دنیا بھر میں رابطوں کے لیے آسانی پیدا کی جاسکے۔
کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیسک ٹاپ کالز پورٹریٹ اور لینڈ اسکیپ دونوں موڈز پر کام کریں گی جبکہ ڈیسک ٹاپ ایپ میں کال کا آپشن ایک ری سائز ایبل اسٹنڈ آلون ونڈو میں ہوگا، جو ٹاپ پر ہوگی تاکہ اوپن ونڈوز میں گم نہ ہوجائے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News