Advertisement

انٹرنیٹ کی ناقص کارکردگی، کیا واقعی بڑا مسئلہ ہے؟

اکثر آپ نے یہ دیکھا ہوگا کہ موبائل فون پر انٹرنیٹ کا استعمال کافی سست روی کا شکار ہوجاتا ہے کچھ لوگ اس کا ذمہ دار موبائل اور نیٹورک کمپنیوں کو دیتے ہین لیکن کیا واقعی ایسا ہے؟ ۔

آج کی اس رپورٹ میں ہم اپنے صارفین کے لئے موبائل میں انٹرنیٹ سستی سے چلنے کے حوالے سے انکشافات کریں گے۔

انٹرنیٹ کی خراب کارکردگی کے باعث آپ اپنا کوئی کام ٹھیک سے نہیں کرسکتے ہیں خواہ وہ دفتر کا ہو یا پھر استعمال صرف وقت گزاری کے لئے ہو۔

تاہم اس حوالے سے جب موبائل فون کمپنی میں کام کرنے والوں سے پوچھا تو پتا چلا کہ ملک میں موبائل اور کلاؤڈ بیس انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا ہے اور موبائل فون پر انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لئے اسپیکٹرم دستیاب نہیں ہیں۔

Advertisement

اسپیکٹرم ایک نظر نہ آنے والی ریڈیو فریکوئنسی ہوتی ہے جو ہر موبائل فون کمپنی کو الاٹ کی جاتی ہے اور اسی پر موبائل فونز کے سگنلز گردش کرتے ہیں۔

قابلِ غور بات یہ ہے کہ پاکستان میں سال 2017ء کے بعد موبائل فون کمپنیوں کو نیا اسپیکٹرم فراہم نہیں کیا جاسکا ہے۔

پاکستان میں موبائل فون اسپیکٹرم پر بڑھتے دباؤ کا اندازہ اسپیکٹرم پر منتقل ہونے والے ڈیٹا سے ہی لگایا جاسکتا ہے۔

اسپیکٹرم ڈیٹا جو سال 2018ء میں 1207 پیٹا بائیٹس تھا وہ سال 2020ء میں بڑھ کر 4498 بیٹا بائٹس ہوگیا ہے۔

اس طرح اسپیکٹرم پر منتقل ہونے والے ڈیٹا میں 272 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ڈیٹا میں اس ہوش رُبا اضافے کی وجہ سے اسپیکٹرم ہائی وے پر ٹریفک جام ہورہا ہے۔

Advertisement

اسپیکٹرم کی قلت کے باعث موبائل فون پر انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے 140 ملکوں میں پاکستان 111 نمبر پر کھڑا ہے۔

حال ہی میں حکومت نے اپنی پالیسی کا مسودہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ کے بعد انٹرنیٹ کے استعمال میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس دوران سب سے زیادہ موبائل انٹرنیٹ کا استعمال ہوا ہے، اس لئے اسپیکٹرم کو بہتر بنانے کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔

اگر ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار بہتر نہ ہوئی تو ملک میں کام کرنے والے فری لانسرز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Advertisement

 حکومت کو چاہیئیے کہ وہ اسپیکٹرم کی فروخت کے حوالے سے کنسلٹنٹ کی رپورٹ کے بجائے ماہرین کی ایک ایسی کمیٹی قائم کرے جس میں انڈسٹری اور عوامی نمائندگی کے ساتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے لوگ شامل ہوں، پھر یہ کمیٹی نیلامی کے ساتھ ادائیگی کا ایسا طریقہ وضح کرے جس میں کمپنیاں اسپیکٹرم کے استعمال کے ذریعے پیدا ہونے والے ریونیو میں حکومت کو بھی حصہ دار بنا سکیں۔

[amazonad category=”Electronics”]

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version