موٹرولا کمپنی کا سخت جان اسمارٹ فون متعارف

موٹرولا کمپنی کی جانب سے ایک ایسا اسمارٹ فون متعارف کروایا ہے جس پر پانی سمیت دیگر موسمی اثرات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق موٹرولا کمپنی کی جانب سے برطانیہ کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو کہ مضبوط موبائل فون بنانے کے لئے مشہور ہے۔
موٹرولا کمپنی کی جانب سے سخت جان موبائل فون ڈیفی (2021) کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے کورننگ گوریلا گلاس وکٹس کے ساتھ دیا گیا ہے، جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔
اس فون کی پلاسٹک باڈی کو پانی اور مٹی سے تحفظ کے لیے آئی پی 68 سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ فون منفی 25 سینٹی گریڈ سے 55 سینٹی گریڈ درجہ حرارت والے ماحول میں بھی کام کرسکتا ہے۔
[amazonad category=”Mobile”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News