فیس بک میسنجر نے رقوم بھیجنے کا طریقہ آسان بنادیا

فیس بک میسنجر کی جانب سے لوگوں کو رقوم بھیجنے کے طریقے میں آسانی فراہم کردی گئی ہے۔
فیس بک سے متعلق خبریں فراہم کرنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق فیس بک میسنجر میں رقوم بھیجنا اب زیادہ آسان ہوگیا ہے۔ فیس بک کی جانب سے فیس بک پے سے ادائیگی اور ایپ میں کیو آر کوڈز کے لیے پرسنلائزڈ لنکس کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی اپڈیٹ کے بعد صارفین کیو آر کوڈ اور لنک تک رسائی میسنجر کی سیٹنگز میں حاصل کرکے پیمنٹ ریکویسٹ کرسکیں گے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ فیچر اس وقت بھی کام کرے گا جب صارف کسی ایسے فرد کو ادائیگی کرے گا جو اس کی فیس بک فرینڈلسٹ مین شامل نہیں ہوگا۔اس اپڈیٹ کے ذریعے اجنبی افراد کو بھی رقوم بھیجنا یا ادائیگی کرنا آسان ہوجائے گا۔
یہ اپڈیٹ فیس بک مارکیٹ پلیس پر اشیاء کی خریدوفروخت کے لیے یہ بہت فائدے مند ثابت ہوگی ،کیونکہ اس میں رقومات کا تبادلہ اکثر میسنجر کے ذریعے ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ فیچر فی الحال صرف امریکہ میں متعارف کرایا گیا ہے تاہم اسے جلد دیگر مارکیٹوں میں بھی اپڈیٹ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

